عام آدمی پارٹی کا مودی پرجوابی حملہ،کہا’’آپ ‘‘سے ڈرتے ہیں وزیر اعظم
پنجی ؍نئی دہلی، 15جون؍(آئی این ایس انڈیا) مرکزی حکومت کے خلاف عام آدمی پارٹی کے ہاتھ میں آج ایک نیا ہتھیار لگ گیا۔دراصل گوا کے وزیراعلیٰ لکشمی کانت پارسیکر نے منگل کو بتایا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے ان سے اروند کجریوال کے گوا میں ہوئے عوامی پروگرام کے بارے میں معلومات لی۔اس کے بعد آج سی ایم کجریوال نے ٹوئٹ کرکے کے کہا کہ میں صحیح تھا جب میں نے کہا تھا کی مودی جی صرف آپ سے ڈرتے ہیں۔گوا کے وزیر اعلی منگل کو دہلی آئے تھے اور انہوں نے پی ایم نریندر مودی سے ملاقات کی تھی۔مودی سے ملاقات کے بعد پارسیکر نے کہاکہ وزیر اعظم نے کجریوال کے حالیہ عوامی اجتماع اور مستقبل میں کیا اس کے اثرات ہو سکتے ہیں اسے لے کر مجھ سے معلومات لی۔بتا دیں کہ سال 2017میں ہونے والے گوا اسمبلی انتخابات کے پیش نظر کجریوال نے 22مئی کو ایک عوامی اجلاس منعقد کرکے آپ کی مہم کا آغاز کیا تھا۔انہوں نے اعلان کیا تھا کہ آپ گوا کے تمام 40اسمبلی سیٹوں پر الیکشن لڑے گی۔